ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

اسرائیلی سافٹ ویئر کے ذریعے جاسوسی کے معاملے پر ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اسرائیلی سافٹ ویئر کے ذریعے جاسوسی کے معاملے پر ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت نے اپنے ملک کی شخصیات سمیت دیگر ممالک میں بھی فون ٹیپ کیے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے صحافیوں، ججز، سفارت کاروں اور حکومتی حکام کے ٹیلی فون ہیک کرنے سے متعلق عالمی میڈیا کی رپورٹ پر پاکستان نے تشویش کا اظہار کیا۔ ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت کے اس قدام کی شدید مذمت کرتا ہے، پاکستان اس سارے معاملے کا سنجیدگی سے جائزہ لے رہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بھارت کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کا بھی فون ٹیپ کیا گیا، آر ایس ایس کی تعلیم پرعمل پیرا ہو کر بھارت ایسے اقدام اٹھا رہا ہے۔

- Advertisement -

دفترخارجہ کے مطابق دنیا بھارت کے ایسے چہرے کو پہلے ہی ای انفو لیب کے ذریعے دیکھ چکی ہے، اقوام متحدہ ان معاملات کی تفتیش اور بھارت کا چہرہ بےنقاب کرے، بھارتی حکومت کی سرپرستی میں جاسوسی کی شدید مذمت کرتے ہیں، اقوام متحدہ اور متعلقہ اداروں سے تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔

اسرائیلی ہیکنگ سافٹ ویئر عمران خان کےخلاف بھی استعمال ہونے کا انکشاف

‘جاسوسی عالمی اصولوں کی خلاف ورزی ہے، پاکستان بھارتی وسیع البنیاد ریاستی جاسوسی آپریشنز کی پرزور مذمت کرتا ہے، اختلافی آوازوں کی جاسوسی آر ایس ایس اور بی جے پی کا پرانا نصاب ہے’۔

دفترخارجہ کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم اور پاکستان مخالف پروپیگنڈا بھارتی ایجنڈا ہے، دنیا نام نہاد بھارتی جمہوریت کا اصل چہرے سے واقف ہے، ہندوستان سے متعلق انکشافات پر انتہائی قریبی اور گہری نظر ہے۔ پاکستان، بھارتی زیادتیوں پر مناسب عالمی فورمز کی توجہ مبذول کرائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں