منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

امریکی ڈرون حملہ، الزامات سے متعلق پاکستان کا ردعمل سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد:ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ ایمن الظواہری کارروائی میں پاکستان کی فضائی حدوداستعمال ہونےکےکوئی ثبوت نہیں ملے۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ وارمیڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار نے اس بات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ القاعدہ سربراہ ایمن الظواہری کے خلاف کارروائی میں پاکستان کی فضائی حدود استعمال ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے پاس امریکی سفیرکی جانب سے پاک افغان بارڈردورے سے متعلق کوئی تفصیلات نہیں ہیں۔

- Advertisement -

ترجمان دفترخارجہ نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان کمبوڈیہ میں جاری انتسویں آسیان ریجنل فورم میں شرکت کررہا ہے، پاکستان کی نمائندگی وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری کررہے ہیں۔

عاصم افتخار نے ہفتہ وارمیڈیا بریفنگ میں کہا کہ بھارت کےغیرقانونی اقدامات کے خلاف کل یوم استحصال منایاجائےگا، کل مقبوضہ کشمیر میں بھارتی یکطرفہ اقدام کوتین سال مکمل ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ایمن الظواہری ہلاکت معاملہ، پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کے شواہد نہیں ملے

انہوں نے کہا کہ بھارت مسلسل اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کررہاہے، مقبوضہ کشمیرمیں کشمیریوں کوماورائے عدالت قتل کیاجارہاہے، کشمیری لیڈرشپ کوحق خودارادیت کےلیےآوازاٹھانےپرقیدمیں رکھاہواہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل امریکا کے افغانستان میں ڈرون حملے میں القاعدہ کا سربراہ ایمن الظواہری مارا گیا تھا۔ ایمن الظواہری نے اسامہ بن لادن کے بعد القاعدہ کی قیادت سنبھالی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں