منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

دفتر خارجہ نے وزیراعظم عمران خان کے امریکی دورے کی تصدیق کردی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان امریکی صدر کی دعوت پر امریکا کا21 سے 23جولائی تک کا تین روزہ دورہ کریں گے، دورے سے باہمی مفاد پر مبنی شراکت داری مزید مضبوط ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان وائٹ ہاؤس کی وضاحت کے بعد پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے بھی وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کی تصدیق کر دی ہے۔

جاری کردہ بیان کے مطابق ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں میں نئی حکومتوں کے قیام کے بعد یہ پہلا اعلیٰ سطح کا دورہ ہے، وزیر اعظم 21سے23جولائی کو امریکا کا دورہ کریں گے۔

عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میں 22جولائی کو وائٹ ہاؤس میں ملاقات ہوگی، ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پربات چیت ہوگی۔

اس کے علاوہ وزیر اعظم امریکی کانگریس کے ارکان، کارپوریٹ سربراہان اور پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملاقاتیں کریں گے، وزیراعظم عمران خان مختلف تقریبات میں شرکاء کو نیا پاکستان وژن سے متعلق آگاہ کریں گے اور امریکا کے ساتھ کثیر الجہتی تعلقات کی اہمیت بھی بتائیں گے۔

مزید پڑھیں: وائٹ ہاؤس نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کی تصدیق کردی

رجمان کے مطابق وزیر اعظم عمران خان افغانستان میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کے عزم سے آگاہ اور پاکستان کی پرامن ہمسائیگی کی پالیسی پر روشنی ڈالیں گے۔

ترجمان دفترخارجہ کا مزید کہنا ہے کہ امریکہ کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی مفاد پر مبنی شراکت داری مزید مضبوط ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں