ہفتہ, جولائی 18, 2026
اشتہار

اگر ایران امریکا معاہدہ پاکستان میں ہوتا ہے تو یہ ہمارے لیے باعثِ اعزاز ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران امریکا سیٹلمنٹ جہاں بھی ہو ویلکم کریں گے ، اگر یہ معاہدہ پاکستان میں ہوتا ہے تو یہ ہمارے لیے باعثِ اعزاز ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترِ خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا پاکستان خطے میں امن کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کا حامی ہے، ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کے لیے پرامید ہیں، معاہدہ جلد متوقع ہے۔

ترجمان نے امریکہ اور ایران کے درمیان ممکنہ سیٹلمنٹ کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایران امریکا سیٹلمنٹ جہاں بھی ہو ویلکم کریں گے ، اگر یہ معاہدہ پاکستان میں ہوتا ہے تو یہ ہمارے لیے باعثِ اعزاز ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ جنگ کے بجائے مذاکرات کی بات کرتا ہے، تاہم کسی بھی جارحیت کی صورت میں پوری قوت سے جواب دیا جائے گا۔

ترجمان نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے بڑے پیمانے پر اسلحہ کی خریداری پر نظر ہے اور پاکستان اپنی کم سے کم دفاعی صلاحیت کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

انھوں نے کہا کہ آج ‘معرکہ حق’ کی پہلی سالگرہ ہے۔ اس حوالے سے 5 مئی کو نائب وزیراعظم نے سفارتی کور کو تفصیلی بریفنگ بھی دی تھی۔

ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے نارویجن نائب وزیر خارجہ نے ملاقات کی اور انہیں ‘اوسلو فورم’ میں شرکت کی دعوت دی۔ اس کے علاوہ نائب وزیراعظم نے 2 مئی کو کویت کی قیادت سے بھی رابطہ کیا۔

بحری قزاقوں کی جانب سے اغوا کیے گئے جہاز کے حوالے سے ترجمان نے بتایا کہ صومالیہ کی حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ قزاقوں سے بات کر رہے ہیں، جہاز کا تمام عملہ محفوظ ہے اور بحری قزاقی کے خاتمے کے لیے عالمی سطح پر کوششیں جاری ہیں۔

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو پاکستان کی قید میں ہے اور اس کے حوالے سے فیصلہ قانون کے مطابق ہوگا۔

سندھ طاس معاہدے پر پاکستان کے پاس تمام آپشنز موجود ہیں، دریاؤں کے بہاؤ اور پانی کی آمد کا تمام ریکارڈ دستاویزات کی صورت میں محفوظ ہے اور ہم صورتحال کو مسلسل مانیٹر کر رہے ہیں۔

ترجمان نے واضح کیا کہ بھارتی ریاستوں میں انتخابات بھارت کا اندرونی معاملہ ہے، تاہم پاکستان کبھی بھی بھارت سے بامعنی مذاکرات سے نہیں کترایا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں