The news is by your side.

Advertisement

ترجمان دفتر خارجہ زاہدحفیظ آسٹریلیا میں ہائی کمشنر تعینات

وزیراعظم عمران خان نےکئی ممالک میں پاکستانی سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دیدی۔ ‏

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ زاہدحفیظ کو آسٹریلیا میں ہائی کمشنر تعینات کر دیا گیا ‏جب کہ آسٹریلیا میں تعینات سفیراب ناروےمیں پاکستانی سفیر ہوں گے۔

سلجوق تارڑ نیدرلینڈز میں پاکستانی سفیر ہوں گے اور نیدرلینڈز سے شجاعت راٹھور کو اسپین میں ‏تعینات کردیاگیا ہے۔ ‏

عامرشوکت کو سویٹزرلینڈ میں سفیر تعینات کر دیا گیا جب کہ امیرخرم راٹھور کو کینیڈامیں ہائی ‏کمشنر تعینات کیا گیا ہے۔

رضابشیر کو کینیڈا سے وزارت خارجہ میں تعینات کیاگیا اور احمدنسیم وڑائچ کوپرتگال میں ‏سفیرتعینات کرنےکی منظوری دی گئی ہے۔

امجداحمدعلی عراق میں کونسل جنرل اور معظم علی ملبورن میں کونسل جنرل تعینات کیے گئے ‏ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں