اسلام آباد: بھارت میں کرونا وبا قہر ڈھارہی ہے، ایسی نازک صورت حال میں بھی بھارت نے پاکستان کی سرحدی حدود پر اشتعال انگیزی کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارت نے سرحدوں پر فائربندی معاہدےکی خلاف ورزی کی اور ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ کی ہے، بھارت کی جانب سے سرحد پر اشتعال انگیزی پر بھارتی ناظم الامور کو وزارت خارجہ طلب کیا گیا اور ورکنگ باؤنڈری پر اشتعال انگیز پر ان سے شدید احتجاج کیا گیا، بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی پر انہیں احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا ۔
ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ کے مطابق گزشتہ روز بھارتی فوج نے ورکنگ باؤنڈری کے چارواہ سیکٹرپر بلااشتعال فائرنگ کی تھی۔


