تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

بھارتی ناظم الامور کی دفترخارجہ طلبی، کشمیر میں دہشتگردانہ حملے کا بھارتی الزام مسترد

اسلام آباد : وزارت خارجہ نے بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام مسترد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت دفتر خارجہ کی جانب سے بھارتی ناظم الامورکی دفترخارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ نھارتی الزامات مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

دفتر خارجہ نے بھارتی وزیراعظم کے پاکستان مخالف الزامات پر شدید احتجاج کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی کا بھارتی الزام مسترد کردیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ فالس فلیگ آپریشن میں پاکستان کو بدنام کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی اور پاکستان پہلےہی ناقابل تردید ڈوزیئر جاری کرچکا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے کہا کہ ڈوزیئر بھارت کے پاکستان میں دہشتگردی کی معاونت کے شواہد پر مبنی ہے، بھارت دہشتگردی کیلئے دوسرے ممالک کی سرزمین استعمال کرنے سے باز رہے۔

Comments

- Advertisement -