پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

را کے ایجنٹ کی گرفتاری‘ بھارتی ہائی کمشنرسے وضاحت طلب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: دفترخارجہ نےبھارتی ہائی کمشنر کو طلب کرکے ’را‘کے حاضرسروس افسرکی گرفتاری سے متعلق وضاحت طلب کرلی۔

تفصیلات کےمطابق بھارتی ہائی کمشنر کو ’را‘ کے افسر کی گرفتاری سے متعلق آگاہ کیاگیا اوراس کی بلوچستان میں موجودگی سے متعلق وضاحت طلب کرلی۔

دفترخارجہ نے بھارتی ہائی کمشنرسے کہا ہے کہ ’را‘کے افسرکے ہاتھوں دہشت گردی کو ہوا دینے کے ناقابلِ تردید شواہد ملے ہیں، بھارت اس معاملے پراپنے موقف سے آگاہ کرے۔

گرفتاربھارتی ایجنٹ کانام کل بھوشن یادیو بتایاگیا ہے، وہ حاضرسروس نیول کمانڈرہے، یہ پہلا موقع ہے کہ را کا اتنا بڑا افسرپکڑا گیا۔

گرفتاربھارتی ایجنٹ نے بلوچستان اورکراچی میں کارروائیوں کااعتراف کیا، کل بھوشن یادیو بلوچستان میں کالعدم تنظیموں کی معاونت کرتا رہاہے۔’را‘ کے ایجنٹ نےفرقہ وارانہ کارروائیوں کابھی اعتراف کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں