اتوار, جنوری 26, 2025
اشتہار

5 ماہ میں بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے 9 ارب 30 کروڑ ڈالر وطن بھجوائے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے 5 ماہ میں 9 ارب 30 کروڑ ڈالر کی ترسیلات بھیجیں  گئیں، گذشتہ برس کے اسی عرصے کے دوران 9 ارب 28 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سےترسیلات بڑھ گئیں، پہلے پانچ ماہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی کارکنوں نے 9 ارب 30 کروڑ ڈالر وطن بھجوائے،گذشتہ برس کے اسی عرصے کے دوران 9 ارب 28 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئی تھیں۔

  نومبر 2019 میں کارکنوں کی ترسیلات زر کی مالیت 1 ارب 82 کروڑ ڈالر رہی ، جواکتوبر 2019 کے مقابلے میں 9.05فیصد کم جبکہ نومبر 2018ء کے مقابلے  میں9.35 فیصد زیادہ ہیں۔

- Advertisement -

اسٹیٹ بینک کی جانب سےجاری اعداد وشمارکےمطابق نومبرمیں ترسیلات زرکاحجم ایک ارب اکیاسی کروڑڈالررہا، جو گزشتہ سال نومبرمیں ایک ارب چھیاسٹھ کروڑڈالرتھا، رواں مال سال کے پہلے پانچ ماہ میں ترسیلات زر کا حجم نو ارب تیئس کروڑ ڈالر رہا۔

اعداد وشمار میں بتایا گیا نومبرمیں سب سے زیادہ ترسیلات زر سعودی عرب سےموصول ہوئیں، دوسرے نمبر پر یو اے ای اور تیسرے نمبر پر امریکہ ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں مال سال ترسیلات زرکاحجم بائیس ارب ڈالرسےزائد ہو جائے گا۔

ملکی زرمبادلہ ذخائر 8 ماہ کی بلند ترین سطح پر آگئے


دوسری جانب ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ، ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے فنڈز کے اجراء سے ملکی زرمبادلہ ذخائرآٹھ ماہ کی بلند ترین سطح پر آگئے ہیں۔

مزید پڑھیں : ایشیائی ترقیاتی بینک سے 1.3 ارب ڈالر کی رقم موصول

گذشتہ روز اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے 1.3 ارب ڈالر کی رقم موصول ہوئی تھی ، 1.3 ارب ڈالر پاکستان کی معاشی صورت حال میں بہتری لانے کے لیے دیے گئے ہیں۔

اے ڈی بی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے امداد جاری رکھی جائے گی، رقم سے پاکستان کو مالی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں