The news is by your side.

Advertisement

وزیر خارجہ نے امریکی ہم منصب کو بھارتی شر انگیزیوں سے آگاہ کردیا

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے کشمیر میں بھارتی شرانگیزی سے آگاہ کیا اور سلامتی کونسل میں کشمیرپر مباحثے میں امریکا کی شرکت شکریہ ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹیلیفونک رابطے میں دوطرفہ تعلقات، خطےمیں امن و استحکام اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان امریکا کےساتھ دوطرفہ تعلقات کواہمیت دیتاہے، دونوں جانب قیادت تعلقات کو مزید مستحکم بنانےکیلئےپرعزم ہے، خطےمیں قیام امن کی کاوشوں میں پاکستان اورامریکااتحادی ہیں۔

وزیرخارجہ نےبھارتی رویے اور نفرت انگیزپالیسیوں سے متعلق اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے امریکی وزیر خارجہ کو آگاہ کیا۔وزیرخارجہ نے سلامتی کونسل میں کشمیرپر مباحثے میں امریکا کی شرکت پر ہم منصب کا شکریہ بھی ادا کیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قوی امیدہےکشمیریوں پرمظالم پرعالمی برادری توجہ دےگی، مسئلہ کشمیرکویواین قراردادوں کےذریعےحل کرنےمیں مددملےگی۔

وزرائےخارجہ کےدرمیان افغانستان میں قیام امن سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا، وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان افغانستان کےمسئلےکےسیاسی حل کیلئےمعاونت جاری رکھےگا، لویہ جرگہ سےبین الافغان مذاکرات کی راہ ہموارہوگی۔

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نےبین الافغان مذاکرات کےجلدانعقادپر زور دیا اور کورونا وبا میں امریکا کی جانب سے مدد پرشکریہ اداکیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں