پیر, اگست 10, 2026
اشتہار

غیر ملکی ملازمت کا معاہدہ کیا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (6 اگست 2026): بیرونِ ملک ملازمت حاصل کرنے کے خواہشمند تمام پاکستانی شہریوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے غیر ملکی ملازمت کے معاہدے کواچھی طرح سمجھیں۔

بیرون ملک ملازمت پر جانے والوں کے لیے غیر ملکی ملازمت کا معاہدہ ایک اہم قانونی دستاویز ہے جو بیرونِ ملک آجر (Employer) کی طرف سے اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹر (OEP) کے ذریعے تیار اور دستخط کی جاتی ہے۔

اس پر معاہدے پر آپ، یعنی بیرونِ ملک جانے والے فرد کے دستخط بھی ضروری ہوتے ہیں۔ بعد ازاں اس معاہدے کو Protector of Emigrants کی جانب سے باقاعدہ تصدیق اور رجسٹر کیا جاتا ہے تاکہ اس کی قانونی حیثیت برقرار رہے اور کارکن کے حقوق محفوظ رہیں۔

اس معاہدے میں آپ کی ملازمت کی تمام شرائط و ضوابط واضح طور پر درج ہوتے ہیں، جیسا کہ تنخواہ، ڈیوٹی، رہائش، معاہدے کی مدت، چھٹیوں اور دیگر سہولیات کی تفصیلات۔

اس لیے یہ انتہائی ضروری ہے کہ آپ دستخط کرنے سے پہلے اس دستاویز کی ہر شق کو مکمل طور پر پڑھیں اور سمجھیں۔ آپ کے دستخط اس بات کا ثبوت ہوتے ہیں کہ آپ نے تمام شرائط کو قبول کر لیا ہے، اس لیے بغیر سمجھے دستخط کرنا مستقبل میں مشکلات پیدا کر سکتا ہے۔

May be an image of ‎text that says "‎حکومتِ حکومتپاکستان پاکستان اسلامآ ملکی (FSA) رتیملازمتکامعاہدہ) آپ کے ورانہ لکاتفظآپکےفیر ملکیملازمتکے لیملاز معاہدے، جسے (FSA) اںایلںکےکارکہنامہولیلمل# وعہوتاہے۔یہ طورپربیان نٹس اس دستاویز میں درج: سمجھلیں- ستخظ معاہدے ایک محفوظ نقاپےپاس مسلےکی صورتمیں آپکے نبوتکے طورپرکامکر کرلےگا۔اگرآٓجریاہ ایمپلائمنٹ موٹمعاہدے خلافورزی ےتومعاہدےکی پاسموجود وجویدرواہاکوےاملتکبجاٹںے لرتےہوئےپرویک نٹسکےپاس باقاعدہ_شکایت www.beoe.gov.pk @beoehq @beoehq‎"‎

آپ کو ہمیشہ اس دستخط شدہ معاہدے کی ایک محفوظ کاپی اپنے پاس رکھنی چاہیے۔ یہ کاپی مستقبل میں کسی بھی تنازع یا مسئلے کی صورت میں آپ کے لیے اہم ثبوت ثابت ہو سکتی ہے۔

اگر بیرونِ ملک آجر یا Overseas Employment Promoter معاہدے کی کسی شرط کی خلاف ورزی کرے تو آپ اپنی محفوظ شدہ کاپی کی بنیاد پر فوری کارروائی کر سکتے ہیں۔

ایسی صورتحال میں آپ کو یہ حق حاصل ہے کہ آپ Protector of Emigrants کے پاس باقاعدہ شکایت درج کروائیں، کیونکہ یہی ادارہ اس معاہدے کو رجسٹر کرتا ہے اور بیرونِ ملک جانے والے کارکنوں کے تحفظ اور شکایات کے ازالے کے لیے ذمہ دار ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں