بدھ, اگست 12, 2026
اشتہار

مریم نواز کا نیا پروگرام: غیرملکی اسپیشلسٹ پنجاب میں مفت علاج کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب ہیلتھ کنیکٹ پروگرام شروع کر دیا ہے۔ بہترین غیر ملکی سپیشلسٹ ڈاکٹر پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں مفت علاج کریں گے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب ہیلتھ کنیکٹ پروگرام کا آغاز کر دیا۔ پنجاب ہیلتھ کنیکٹ پروگرام کے تحت پاکستانی نژاد اور غیر ملکی ڈاکٹرز اور سرجنز سرکاری ہسپتالوں میں سروسز دیں گے۔

پروگرام کے تحت غیر ملکی ڈاکٹرز اور سرجنز مقامی طبی عملے کو جدید طبی مہارتوں کی تربیت بھی دیں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں بین الاقوامی معیار کی طبی سہولیات فراہم کرنا عزم ہے۔پنجاب میں ہیلتھ کا نظام عالمی معیار کے مطابق کیا جا رہا ہے۔

پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی کمی کو ہیلتھ کنیکٹ پروگرام کے تحت طبی مہارت فراہم کررہا رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں