اتوار, مئی 10, 2026
اشتہار

پاکستان میں غیرملکی سپلائرز کو بزنس کی اجازت

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان میں فارن سپلائرز کو بزنس کرنےکی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق کسٹمز رولز 2001 میں مزید ترامیم کیلئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے بعد غیرملکی سپلائرز یہاں اپنا رجسٹرڈ بزنس قائم کر سکیں گے، فارن سپلائرز کو ذیلی کمپنی قائم کرنے کا بھی اختیار حاصل ہو گا۔

خام تیل اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات درآمد کرنے کی اجازت ہو گی۔ پیٹرولیم مصنوعات مقامی مارکیٹ میں فروخت یا برآمد کرنے کی اجازت ہوگی۔ درآمدکردہ مال کسٹمز اسٹوریج فیسلیٹی میں رکھنےکی سہولت ملے گی۔

فارن سپلائرز پاکستان میں کسی بھی جگہ ویئرہاؤس استعمال کر سکیں گے۔ پیٹرولیم مصنوعات درآمد کر کے بیرون ملک ایکسپورٹ کی بھی اجازت ہوگی۔ غیرملکی سپلائرز کو ویئر ہاؤس رینٹ، پورٹ اور دیگر سروس چارجز ادا کرنا ہوں گے۔

ایف بی آر کے مطابق واجبات فارن کرنسی یعنی ڈالرز میں بینکنگ چینلز کے ذریعے ادا کرنا ہوں گے۔ فارن سپلائز یا سبسڈری کو اسٹیٹ بینک اور کسٹمز کی ہدایات پر عمل کرنا ہو گا۔

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں