تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

غیرملکی پریشان: سعودی عرب سے ملک بدری کا حکم جاری!

ریاض: سعودی وزارت تجارت کی جانب سے مقامی شہری کے نام سے کاروبار کرنے والے غیرملکی کو ملک بدر کرنے کا حکم جاری ہوا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت کی وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ سعودی کے نام سے کاروبار کرنے والے ایک غیرملکی اور سعودی کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ تارک وطن سزا مکمل کرنے کے بعد ڈی پورٹ کردیا جائے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملزمان سعودی دارالحکومت ریاض میں تعمیراتی سامان غیر قانونی طریقے سے فروخت کررہے تھے، گرفتار کے بعد دونوں کی تشہیر بھی کرائی گئی۔

گرفتار شامی شہری تعمیراتی سامان و پلمبنگ کے سامان کا کاروبار سعودی کے نام پر کررہا تھا جس کے لیے وہ سعودی کو مقررہ رقم ادا کررہا تھا، ثبوت مل جانے پر ایک لاکھ ریال جرمانہ، کاروبار بند کرنے، لائسنس کی منسوخی اور سزا کے بعد شامی کی مملکت سے بے دخلی کا حکم دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ سعودی وزارت تجارت نے انسداد تجارتی پردہ پوشی قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 16 فروری 2022 تک کی مہلت دی ہے، اس دوران وہ وزارت کی ویب سائٹ mc.gov.sa پر رابط کرکے اپنے کاروبار کو قانونی بنالیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ غیرقانون کاروبار کرنے والے مہلت سے فائدہ اٹھائیں اور کاروبار کو قانونی شکل دیں جو سعودی کسی غیرملکی کو اپنے نام سے کاروبار کرا رہے ہوں یا جو غیرملکی سعودی کے نام پر اپنا کاروبار کررہے ہوں وہ مہلت کے دوران اس کاروبار کو قانون کے دائرے میں لا سکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -