اسلام آباد (16 اگست 2026): آن لائن فراڈ اور فحش مواد بنانے والے تمام 284 غیر ملکیوں کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
حکام نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے پلازہ کو سب جیل قرار دینے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔ گزشتہ روز ان غیر ملکیوں کے ویزے منسوخ کر کے خصوصی پرمٹ جاری کیے گئے تھے۔
Foreign nationals arrested for obscene content shifted to Adiala Jail
ذرائع نے بتایا کہ تمام غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کیلیے اڈیالہ جیل منتقل کیا جا رہا ہے، ان کو 15 روز کے اندر پاکستان سے واپس بھیج دیا جائے گا۔
284 غیر ملکیوں کو اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے گرفتار کیا گیا تھا، گرفتار افراد میں اکثریت ویتنام، انڈونیشیا اور چین کے شہریوں کی ہے۔ گرفتار زیادہ تر غیر ملکی سیاحتی یا وزٹ ویزے پر پاکستان آئے ہوئے تھے۔


