جمعرات, مارچ 12, 2026
اشتہار

ڈالر بھیجنے کا لالچ دے کر رقم بٹورنے والا غیرملکی شخص گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے( ایف آئی اے) نے ڈالربھیجنےکا لالچ دےکر رقم بٹورنے والے غیر ملکی شخص کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے ای ملیز کے ذریعے لوگوں کو ڈالر بھیجنے کا جھانسہ دے کر لوٹنے والے غیر ملکی شخص کو پکڑ لیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کا کہنا ہے کہ گرفتار غیر ملکی شخص عالمی گروہ کا کارندہ ہے، ملزم خود کو شاہی خاندان یا بزنس مین ظاہر کر کےفیس بک پردوستی کرتاتھا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم دولت اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کا لالچ دیتا تھا اور رقم ٹرانسفر کرنے کے عوض سروس چارجز کی مد میں پیسےبٹورتا تھا۔

سائبرکرائم سرکل کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف متعدد شکایات موصول ہوئی تھیں اور اس کی کافی عرصے سے تلاش جاری تھی، ملزم سے قبضے سے ڈیٹا اور دیگر ریکارڈ حاصل کر کے تفتیش کی جارہی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں