تازہ ترین

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف درخواستوں پر سماعت آج پھر ہوگی

اسلام آباد : چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی...

لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کی چیئرمین نادرا تعیناتی کی منظوری

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی...

مستونگ دھماکے میں ’را‘ ملوث ہے، نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی

اسلام آباد : نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا...

9 مئی واقعات : چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9...

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

‘غیرملکی کسی بھی طرح ۔۔۔۔۔۔۔۔۔’ سعودی عرب میں انتباہ جاری!

ریاض: سعودی عرب میں انتباہ جاری ہوا ہے کہ متعلقہ ادارے سے اجازت حاصل کیے بغیر مقامی وغیرملکی کسی بھی طرح کے عطیات جمع نہیں کرسکتے۔

تفصیلات کے مطابق مملکت میں غیر قانونی طور پر عطیات جمع کرنے کی کوشش کرنے والے 25 شہری اور 6 غیرملکی گرفتار کیے گئے اور غیر منافع بخش قومی ادارے نے خبردار کیا کہ شہری غیرقانونی عمل سے باز آجائیں۔

سعودی عرب میں غیر منافع بخش قومی ادارے کا کہنا ہے کہ گرفتار شدہ افراد ادارے سے اجازت نامہ حاصل کئے بغیر مختلف سکیموں کے لیے چندہ جمع کر رہے تھے۔

غیر قانونی طور پرعطیات جمع کرنے والے 31 افراد گرفتار | Urdu News – اردو نیوز

ادارے نے متنبہ کیا کہ سعودی قانون کے تحت اجازت حاصل کیے بغیر شہری و غیر ملکی کسی بھی طرح کے عطیات جمع نہیں کرسکتے، مملکت میں غیر منافع بخش قومی ادارہ عطیات وچندہ مہم کی نگرانی کرتا ہے۔

سعودی عرب میں فلاحی اور خیراتی اسکیموں کے لیے کام کرنے کے خواہشمند شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ عطیات جمع کرنے کے لیے ضوابط کی پابندی لازمی ہے۔

مذکورہ ادارنے نے شہریوں کو بھی ہدایت کی کہ وہ اپنی عطیات لائسنس شدہ اداروں میں جمع کرائیں۔

Comments

- Advertisement -