تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

‘سعودی عرب سے چھٹیوں پر گئے غیرملکیوں پر پابندی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔’

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ مملکت سے چھٹیوں پر گئے غیرملکی مقررہ وقت پر نہ لوٹیں تو ان پر 3 سال کی پابندی عائد کی جاتی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) نے غیرملکی کی جانب سے چھٹیوں سے متعلق پوچھے گئے سوال پر وضاحت جاری کی اور بتایا کہ خروج عودہ ویزے کے تحت سعودی عرب سے جانے پر مقررہ وقت تک لوٹنا لازمی ہوتا ہے بصورت دیگر تین سال کی پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

جوازات نے بتایا کہ سعودی قوانین کے مطابق خروج وعودہ کی خلاف ورزی پر مملکت میں 3 برس کے لیے بلیک لسٹ کر دیا جاتا ہے، اس دوران وہ سعودی عرب نہیں آسکتے۔

ہاں البتہ دوسرے ورک ویزے پر ممنوعہ مدت کے دوران بھی سعودی عرب آنے کی اجازت ہوگی۔

پاکستان میں کورونا ویکسین لگوانے والوں کو براہِ راست سعودی عرب جانے کی اجازت؟

دریں اثنا ایک اور شہری نے جوازات سے دریافت کیا کہ سعودی عرب سے چھٹی پرجانے کے لیے تین ڈوز لینا ہوں گی؟۔ محکمہ پاسپورٹ نے جواب دیا کہ فی الحال ویکسین کی دو خوراکیں شرط ہے۔

تیسری خوراک کے بارے میں تاحال حتمی طور پر فیصلہ نہیں کیا گیا البتہ مخصوص بیماریوں میں مبتلا افراد کو احتیاطی طورپر کہا گیا ہے کہ انہیں ویکسین کی تیسری خوراک لگائی جاسکتی ہے۔

Comments

- Advertisement -