تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

سعودی عرب سے باہر موجود غیرملکی یہ لازمی جان لیں!

ریاض: بیرون مملکت موجود تارک وطن کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر سعودی محکمہ پاسپورٹ(جوازات) نے اہم وضاحت جاری کی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جوازات سے ایک غیرملکی نے استفسار کیا کہ سعودی عرب سے خروج وعودہ پر گئے ہوئے شخص کا خروج نہائی لگانا ممکن ہے؟۔

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے وضاحت پیش کی کہ ایسے تارکین وطن جو خروج عودہ پر مملکت سے باہر موجود ہے ان کا یہ ویزا خرج ونہائی میں تبدیل نہیں ہوگا، اس کے لیے سعودی عرب میں ہونا لازمی ہے۔

جوازات نے بتایا کہ خروج نہائی ویزہ اس وقت ہی لگایا جا سکتا ہے جب غیر ملکی مملکت میں موجود ہو اور ان کا اقامہ بھی کارآمد ہو بصورت دیگر ممکن نہیں ہے۔

سعودی حکومت نے براہ راست مملکت آنے کی اجازت دے دی

سعودی قوانین کے تحت خروج ونہائی(مستقل طور پر مملکت سے جانا) کے لیے تارکین وطن کو سعودی عرب میں موجود ہونا ہوتا ہے، ملک چھوڑ کر جانے والوں کی دستاویزات کیلئر کرنے کے بعد مذکورہ ویزا جاری کیا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ خروج ونہائی پر جانے والے کسی دوسرے ویزے پر دوبارہ سعودی عرب آسکتے ہیں، صرف ان افراد کو مملکت میں داخل نہیں ہونے دیا جاتا جو ڈی پورٹ کیے گئے ہوں۔

Comments

- Advertisement -