تازہ ترین

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن: امریکا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)...

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

جدہ میں غیرملکیوں نے ہنگامہ برپا کردیا، متعدد گرفتار

ریاض : سعودی پولیس نے ساحلی شہر جدہ کے بازار میں مارپیٹ کرنے پر چھ غیر ملکیوں کو حراست میں لےلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب ملازمت کے لحاظ سے غیر ملکیوں کےلیے بہترین مقام ہے جہاں قانون کی خلاف ورزی کی صورت میں فوری گرفتاری عمل میں آتی ہے۔

ایسا ہی ایک واقعہ ساحلی شہر جدہ میں پیش آیا جہاں عوامی بازار میں کچھ غیرملکیوں کی جھگڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

پولیس نے مارپیٹ کرنے والے غیرملکیوں کو ویڈیو کی مدد سے شناخت کرکے گرفتار کرلیا، جس میں تین غیر ملکی قانونی طور پر ریاست میں مقیم تھے جبکہ تین اقامہ قانون کی خلاف ورزی کرتے پائے گئے۔

مکہ ریجن پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار تمام غیر ملکیوں کا تعلق پاکستان سے ہے، جن پر آپس میں جھگڑا اور مارپیٹ کرنے کا مقدمہ درج کرکے پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -