تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

ابو ظبی میں غیر ملکی 48 قسم کے کاروبار کر سکیں گے

ابوظبی : اماراتی ریاست نے غیر ملکیوں کو 48 قسم کے کاروبار کرنے کےلیے لائسنس جاری کرنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظبی کی حکومت نے لیبر مارکیٹ کو لچکدار بنانے اور کمپنیوں کی پوزیشن مزید مضبوط کرنے کےلیے غیر ملکیوں کو آزاد پیشوں کے لائسنس جاری کرے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ جن شعبوں میں غیر ملکی کارکنان کو لائسنس جاری کیے جائیں گے ان میں کمپوٹر پروگراموں میں کنسلٹینسی، غیر منقولہ جائیداد کے کاروبار، قانونی مشاورت، تعلقات عامہ، سیاحت اور فنون جمیلہ شامل ہیں۔

ریاست ابوظبی کے حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ شعبوں میں لائسنس جاری کرنے سے غیر ملکی کارکنان اپنے رہائشی مراکز یا ایسے مقام سے جس کی اجازت دی گئی ہو اپنا کاروبار کرسکتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات نے ویزا پالیسی میں نرمی کی ہے۔ اب سرمایہ کاروں، طلبہ اور پروفیشنل افراد کو زیادہ طویل مدت تک امارات آنے اور قیام کرنے کی اجازت ہوگی۔

Comments

- Advertisement -