رات بھر کنویں سے آنے والی آوازوں کا معمہ حل، سب سٹ پٹا گئے۔۔ ویڈیو دیکھیں

بھارتی ریاست اڑیسہ کے ضلع مایور بھنج میں واقع 15 فٹ گہرے کنویں سے آنے والی آوازوں کا معمہ حل ہوگیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست اڑیسہ کے ضلع مایور بھنج کے رہائشیوں نے 10 اپریل کو رات بھر ہاتھی کی چیخنے کی آوازیں سنیں تو وہ بہت زیادہ خوف زدہ ہوئے۔
اگلی صبح ضلع تمام ہی لوگوں نے اس حوالے سے ایک دوسرے سے بات کی تو سب نے مل کر اس کا تعاقب کرنے اور وجہ تلاش کرنے کا فیصلہ کیا۔
گاؤں کے لوگ مختلف ٹولیوں کی صورت میں تقسیم ہوئے اور پھر وہ تلاش کرنے کے لیے نکل گئے۔سب نے ہی آواز کا تعاقب کرتے ہوئے اُس طرف پیش قدمی کی تو ایک مقام پر یہ آوازیں اور بھی زیادہ تیز و واضح ہوگئیں۔ اب جب کنویں میں جھانک کر دیکھا تو اندر ہاتھی کا بچہ گر کر بری طرح سے پھنسا ہوا تھا۔
Forest officials help a baby elephant from the bottom of a village well pic.twitter.com/NG8W4vOFtI
— The Sun (@TheSun) April 13, 2021
علاقہ مکینوں نے صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد محکمہ فائر بریگیڈ کو ریسکیو کے لیے طلب کیا جنہوں نے بھاری مشینری کی مدد سے اطراف میں گڑھے کر کے ہاتھی کے بچے کو کنویں سے باہر نکالا۔
مزید پڑھیں: کیمرے سے آتی پراسرار اور خوفناک آواز، ماں کے رونگٹے کھڑے ہوگئے
عینی شاہد نے بتایا کہ جس کنویں میں ہاتھی کا بچہ پھنسا تھا وہ برسوں سے خشک پڑا ہوا ہے جس کی گہرائی تقریباً پندرہ فٹ ہے۔
محکمہ فائر بریگیڈ کے افسر ربی ناریان نے بتایا کہ ’کنویں میں گرنے کی وجہ سے ہاتھی کے بچے کو چوٹیں آئیں ہیں، جسے ریسکیو کر کے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا اور پھر اُسے محفوظ مقام پر چھوڑ دیا گیا‘۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس علاقے میں جنگلی ہاتھی بڑی تعداد میں پائے جاتے ہیں، مگر اس طرح کا واقعہ پہلی بار پیش آیا۔