تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

پلاٹ میں چھپنے والا مگر مچھ کیسے پکڑا گیا؟

نئی دہلی: بھارتی ریاست مہارشٹرا کے پلاٹ میں چھپے ساڑھے تین فٹ لمبے مگرمچھ کو محکمہ تحفظ جنگلی حیات نے مہارت دکھا کر پکڑ لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مہارشٹرا کے علاقے تھانے میں واقع گھودبندر  کے گاؤں اوالا کے مکینوں نے بینک کی دیوار پر متعدد بار چھپکلی نما چیز دیکھی جس کے بعد اُن میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

محکمہ وائلڈ لائف کے افسر سنجے پنہور کے مطابق ہمیں مقامی خاتون نے ویڈیو بنا کر دی جس میں بینک کے پلاٹ کی دیوار پر چھپکلی نما چیز بیٹھی تھی جو بظاہر مگر مچھ کی طرح نظر آرہی تھی۔

گاؤں کے لوگوں نے اس ’چھپکلی‘ نما مگر مچھ کو کئی مواقعوں پر دیکھا تھا جس کے بعد انہوں نے محکمہ وائلڈ لائف کو مطلع کیا۔ رپورٹ کے مطابق مذکورہ پلاٹ نجی بینک کی ملکیت ہے اور یہ نہایت ہی خستہ حال ہے۔

Rescuers believe that the crocodile might have entered the private property from some water stream.

محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے افسر نے بتایا کہ ہماری ٹیم جب یہاں پہنچی تو کوئی بھی ایسی چیز موجود نہیں تھی، ہم نے بہت دیر تک انتظار کیا جس کے بعد فیصلہ کیا کہ یہ جس دیوار  یا گڑھے میں داخل ہوا وہاں پر موجود سارا پانی نکال لیا جائے۔

سنجے پنہور کے مطابق ’ہم نے پائپ لگا کر سارا پانی باہر نکالا جس کے بعد بدھ کی دوپہر مگر مچھ نظر آیا جس کی لمبائی ساڑھے تین فٹ کے قریب تھی، اپنی حفاظت کے لیے مگر مچھ دیوار میں 15 سے 20 فٹ اندر رہتا تھا، پانی نکلنے کے بعد وہ مجبوراً باہر آیا جس کے بعد وائلڈ لائف کے افسران نے اُسے بمشکل قابو کیا‘۔

محکمہ جنگلی حیات کے افسر کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر مگر مچھ گاندھی نیشنل پارک کا ہے جو یہاں کئی عرصے سے مقیم تھا۔

Comments

- Advertisement -