ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے، مجموعی مالیت اٹھارہ ارب بیاسی کروڑ اکیس لاکھ ڈالر ہوگئی۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق31جولائی کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر18ارب 53کروڑ 60لاکھ ڈالر سے بڑھ کر18 ارب 82 کروڑ  21 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔

گزشتہ ہفتے آفیشلز ذرائع سے چار سو اٹھارہ ملین امریکی ڈالر آئے، جس میں سے تین سو سینتیس ملین ڈالر کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں آئے۔ جس کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر اٹھارہ ارب بیاسی کروڑ اکیس لاکھ ڈالراضافے سے کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر پانچ ارب پانچ کروڑ ترپن لاکھ ڈالر ہوگئے۔

اسٹیٹ بینک کےمطابق ایک ہفتے کے دوران ملکی ڈالر ڈپازٹس میں 38 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا، زرمبادلہ کےذخائرمیں اضافہ کولیشن سپورٹ فنڈ کی مدمیں امریکہ سے 33 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی رقم ملنےسےہوا۔

مجموعی ڈالر ذخائر میں سے اسٹیٹ بینک کے پاس تیرہ ارب 76 کروڑ 68 لاکھ ڈالر جبکہ بینکوں کے پاس پانچ ارب پانچ کروڑ ڈالر ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں