بھارت کو چھوڑیں، اسکے پڑوسی نیکسٹ بگ تھنگ ہیں، امریکی اخبار Pakistan
The news is by your side.

Advertisement

بھارت کو چھوڑیں، اس کا پڑوسی نیکسٹ بگ تھنگ ہے، امریکی اخبار

نیویارک : امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ بھارت کو بھول جائیں اصل بڑی تبدیلی تو پڑوس میں ہورہی ہے، پاکستان کے تمام معاشی اشاریے بہتر ہوئے ہیں۔

پاکستان ایک کے بعد ایک عالمی معاشی تجزیہ کاروں کی نظروں کا مرکز بن گیا ہے، بلوم برگ، پرائس واٹرہاوس کوپرز اور اب امریکی جریدے بیرنز نے بھی پاکستان کی معاشی ترقی کا اعتراف کرلیا ہے۔

امریکی جریدے کا کہنا ہے کہ بھارت کو چھوڑیں، اس کے پڑوسی نیکسٹ بیگ تھنگ ہیں۔

امریکی فنانشل اخبار کا کہنا ہے کہ بڑی معاشی تبدیلی پاکستان، بنگلہ دیش او سری لنکا میں آرہی ہے، ان تینوں ممالک کی معاشی ترقی کی رفتار بہت بہتر ہے اور ان میں سے پاکستان سب سے آگے ہے۔

برینز کے مطابق موجودہ دورے حکومت میں افراط زر ، بجٹ اور کرنٹ اکاونٹ خسارے میں کمی آئی ہے جبکہ فوجی آپریشن کے باعث دہشت گردی میں بھی نمایاں کمی آئی ہے۔

امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ چین پاکستان میں پچاس ارب ڈالر توانائی اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کر رہا ہے جبکہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا شمار دنیاکی بہترین مارکیٹس میں ہورہا ہے۔


مزید پڑھیں : لندن: 2050 تک پاکستانی معیشت کینیڈا اور اٹلی کو پیچھے چھوڑ دے گی، رپورٹ


یاد رہے گذشتہ روزبین الااقوامی مالیاتی فرم پی ڈبلیو سی نے پیش گوئی کی ہے کہ 2050 تک پاکستانی معیشت کینیڈا اور اٹلی کو پیچھے چھوڑ دے گی۔

بین الااقوامی مالیاتی فرم پرائس واٹر ہاوس کوپر کی جانب سے رپورٹ سال دو ہزار پچاس میں عالمی اکنامک آڈر کیسے تبدیل ہوگا ، جاری کر دی گئی، رپورٹ میں 32 ممالک کو شامل کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2050 میں چین دنیا کی سب سے بڑی معیشت بن جائے گی، 2030 تک پاکستانی معیشت کا نمبر 20 واں ہوگا جو کہ 2050 تک بڑھ کر 16 ہو جائے گا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں