ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

کلبھوشن یادیو سے متعلق بیان کو مشیر خارجہ سے منسوب کرنا غلط ہے، دفتر خارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ترجمان وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ سینیٹ میں کلبھوشن یادیو سے متعلق بیان کو سرتاج عزیز سے منسوب کرنا غلط ہے،  اس معاملے پر تحقیقات جاری ہیں اور ہمارے پاس ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مشیر خارجہ سرتاج عزیز کاسینیٹ میں کلبھوشن یادیو سے متعلق بیان کے معاملے پر ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے مشیر خارجہ سے منسوب کیا گیا بیان بالکل غلط ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا کہ مشیر خارجہ نے سینیٹ میں کہا تھا کہ کلبھوشن یادیو سےمتعلق تحقیقات جاری ہیں، کلبھوشن کے نیٹ ورک سے متعلق ڈوزر  تحقیقات ہونے کے بعد ہی مکمل ہو گا۔


پڑھیں: ’’ پاکستان امداد کی بجائے تجارت کو ترجیح دینے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ، سرتاج عزیز ‘‘


دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کے پاس کلبھوشن یادیو کے خلاف ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں اور اُس نے اپنے بیان کے ذریعے بھی دہشت گردی میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستا ن کے اندرونی معاملات میں بھارتی مداخلت کی شدید مذمت کی گئی تھی،پاکستان نے بین الاقوامی برادری کو بھی بھارت کی جانب سےعالمی قوانین کی خلاف ورزی پر نوٹس لینے کا  مطالبہ کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں