site
stats
پاکستان

بھارتی ڈپٹی کمشنر طلب، ایل او سی کی خلاف ورزی پر برہمی، احتجاجی مراسلہ حوالے

اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا اوراحتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اور بلااشتعال فائرنگ سے مزید 3 شہریوں کی شہادت پر دفتر خارجہ نے شدید ردعمل دیتے ہوئے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کیا اور سخت احتجاج کرتے ہوئے احتجاجی مراسلہ بھی دیا۔

دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ ڈی جی ساؤتھ ایشیا ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفترخارجہ طلب کر کے احجتجاجی مراسلہ حوالے کیا جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت 2003 کے سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے اور گزشتہ روزبھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے مزید 3 شہری شہید ہوئے ہیں۔


لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی گولہ باری، خاتون سمیت 2 افراد شہید 


خیال رہے کہ ہفتے کو بھارتی فورسز نے چڑی کوٹ اور ستوال سیکٹر میں سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کرکے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک لڑکی سمیت 2 شہری شہید ہوئے جس پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کرکے احتجاج کیا گیا تھا۔

بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مزید 3 شہری شہید ہوگئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد پانچ ہو گئی ہے جس کے بعد آج پھر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور احتجاجی مراسلہ بھی حوالے کیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top