جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

بھارتی فورسز مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم ڈھا رہی ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: مقبوضہ کشمیر میں معصوم کشمیریوں کی شہادت پر پاکستان نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فورسز مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم ڈھا رہی ہیں، مقبوضہ کشمیر میں معصوم کشمیریوں کی شہادت پر تشویش ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی فورسز کے ہاتھوں پلوامہ میں حاملہ خاتون کی شہادت ہوئی، پلوامہ میں خاتون کی شہادت کے 15 گھنٹے بعد صورتحال مزید کشیدہ ہوگئی ہے، ضلع میں کرفیو نافذ ہے، انٹرنیٹ سروس معطل اور کشمیریوں کا قتل عام جاری ہے۔

- Advertisement -

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کلگام میں بھی خون آشوب دن ہے، 8 کشمیری شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارتی فوج کی فائرنگ سے 8 کشمیری نوجوان شہید، درجنوں زخمی

واضح رہے کہ بھارتی افواج نے کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشمیر کے ضلع کلگام میں مزید آٹھ کشمیریوں کو شہید کردیا تھا، 4 روز میں شہادتوں کی تعداد 18 ہوگئی ہے۔

مقامی خبر رساں اداروں کا کہنا تھا کہ وادی کشمیر پر قابض بھارتی فوجیوں نے ضلع کلگام کے علاقے لارو میں چادر اور چار دیواری کے تقدس کو روندتے ہوئے گھر گھر نام نہاد سرچ آپریشن کیا اور نہتے شہریوں کو زدکوب کرتے رہے۔

کشمیر میڈیا سروس کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونے افراد میں 5 کی حالت تشویش ناک ہے جنہیں سری نگر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے.

یاد رہے کہ گذشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں کچھ نامعلوم افراد نے بھارتی فورسز کے کیمپ پر دستی بم حملہ کیا تھا جس پر رد عمل دیتے ہوئے فورسز نے نہتے کشمیروں پر اندھادھند فائرنگ کی جس کی زد میں آکر فرودسہ اختر نامی حاملہ اتون شہید ہوگئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں