site
stats
پاکستان

قطرمیں فوجی دستے نہیں بھیج رہے، ترجمان دفترخارجہ

اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ پاکستان قطر میں فوجی دستے نہیں بھیج رہا ہے ایسی خبریں بے بنیاد اور بد نیتی پر مبنی ہیں.

ہفتہ واری بریفنگ کے دوران ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے قطر میں پاک فوج کے دستوں کی تعیناتی سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد اور بد نیتی پر مبنی قرار دیا.

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ غیرملکی میڈیا میں گردش کرنے والی ایسی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں جو ایک مہم کے زریعے چلائی جا رہی ہیں جس کا مقصد پاکستان اور خلیج میں برادر ممالک کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنا ہے۔

خیال رہے اس سے قبل غیر ملکی میڈ یا نے دعویٰ کیا تھا کہ قطر اور سعودی عرب میں تنازعے کے بعد پاکستان نے قطر میں اپنی فوج بھیج دی ہے جو قطری حکومت کی معاونت اور تحفظ کریں گے۔

یاد رہے سعودی عرب سمیت 7 عرب ممالک نے قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرکے قطر کے لیے اپنی سرحدوں کو بند کردیا ہے جب کہ اپنے ملک میں موجود قطریوں کو 15 روز کے اندر واپس جانے کا الٹی میٹم دے دیا ہے۔

سعودی عرب اور دیگر ممالک نے سفارتی تعلقات ختم کرنے کی وجہ قطر کی جانب سے دہشت گرد تنظیموں کو مالی اور اخلاقی سہولت فراہم کرنے اور اپنی سرزمین کو دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے دینے کو بتایا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top