The news is by your side.

Advertisement

کشمیر تحریک آزادی سے متعلق عالمی برادری نے بھارتی پروپیگنڈہ مسترد کردیا، ترجمان دفترخارجہ

اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ عالمی برادری نے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دہشت گردی قرار دینے کا بھارتی پروپیگنڈا مسترد کر دیا ہے۔

وہ اسلام آباد میں دفتر خارجہ میں ہفتہ وار پریس بریفنگ سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ بھارت نے اقوام متحدہ فوجی مبصر کو محدود رسائی دی ہے جب کہ پاکستان نے ہمیشہ مکمل رسائی مہیا کرتے ہوئے ہر قسم کا تعاون فراہم کیا ہے اس لیے مطالبہ کرتے ہیں کہ بھارت فوجی مبصر کے مینڈیٹ کا احترام کرے۔

ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ اس سال بھارت کی طرف سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں میں اضافہ ہو ا ہے اور حالیہ چند روز کے دوران بھارتی فوج نے 9 بے گناہ کشمیریوں کو بھی شہید کیا۔

اس منوقع پر انہوں نے بتایا کہ خارجہ سیکرٹری نے گزشتہ روز یورپی یونین کے سفیروں کو مقبوضہ کشمیر اور کنٹرول لائن کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی تھی اور عالمی سطح پر پاکستان مسئلہ کشمیر اٹھاتا رہا ہے جس کے باعث بھارتی پروپیگنڈے کا خاتمہ ہوا۔

ایک سوال پر ترجمان نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے لئے افغان سرزمین استعمال کر رہا ہے اس کے باوجود ہماری توجہ سیاسی مذاکراتی حل پر مرکوز ہے اور پاکستان اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کی سرپرستی میں امن عمل کی مکمل حمایت کرتا ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ دہشت گرد گروپوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی ہے جس کا عالمی برادری نے بھی اعتراف کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں