The news is by your side.

Advertisement

نہتے فلسطینی مظاہرین پراسرائیلی تشدد کی مذمت کرتے ہیں، ترجمان دفترخارجہ

اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ نہتے فلسطینی مظاہرین پراسرائیلی انتظامیہ کے ظلم اور مقامات مقدسہ کی بے حرمتی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی فوجی کی جانب سے مسجداقصیٰ کی بندش اور نہتے فلسطینیوں کو مذہبی فرائض کی ادائیگی سے روکنے پر تحفظات ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ فلسطینیوں کے خلاف جاری اقدامات بند کئے جائیں۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ یہ اسرائیل کے اقدامات عالمی انسانی حقوق اورعالمی اقدار کے منافی ہیں اور اس کڑے وقت میں پاکستانی حکومت اور پاکستانی عوام اپنے فلسطینیوں بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔


 مسجد اقصی مسلمانوں کی آنکھ کا تارا ہے، ترک صدر 


ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا کہ بنیادی حقوق کے مطالبے پرفلسطین حکومت کے ساتھ ہیں اورالقدس شریف سے آزاد و خود مختارفلسطینی ریاست کے قیام میں تعاون کےعزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے قابض اسرائیلی فوج نے مسجد اقصی کے اطراف سیکویرٹی آلات نصب کر کے 50 سال سے کم عمر نمازیوں کے داخلے پر پابندی لگادی تھی جس پر نماز جمعہ کے فلطینیوں نے امام بیت المقدس کے ہمراہ مظاہرہ بھی کیا تھا جسے سبوتاژ کرنے کے لیے اسرائیلی فورسز نے مظاہرین پر تشدد کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں