منگل, اگست 18, 2026
اشتہار

سابق افغان آرمی چیف نے طالبان کی پاکستان میں دہشت گردی کی تصدیق کردی

اشتہار

حیرت انگیز

سابق افغان آرمی چیف جنرل سمیع سادات نے پاکستان میں جاری دہشت گردی کی لہر میں افغان طالبان کے ملوث ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔

سابق افغان آرمی چیف جنرل سمیع سادات کا کہنا ہے کہ پاکستان پر حملے کرنے والے تمام دہشت گردوں کو افغان طالبان کی مکمل حمایت اور پشت پناہی حاصل ہے۔

جنرل سمیع سادات نے انکشاف کیا کہ افغان طالبان کے بھارت کے ساتھ انتہائی قریبی تعلقات ہیں اور طالبان کو بھارت کی جانب سے بھاری مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ بھارتی مالی معاونت بعد میں پاکستان مخالف دہشت گرد گروہوں، بالخصوص ‘فتنۂ الخوارج’ اور ‘فتنۂ الہندوستان’ تک پہنچائی جاتی ہے۔

سابق افغان فوجی سربراہ کے مطابق، بھارت سے ملنے والے یہ فنڈز پاکستان کے اندر دہشت گردانہ کارروائیوں اور حملوں کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ افغان طالبان، فتنۂ الخوارج اور فتنۂ الہندوستان جیسے گروہوں کو پاکستان کے خلاف تخریب کارانہ کارروائیوں کے لیے ہر ممکن سہولت اور معاونت فراہم کر رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں