تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کابل میں دھماکا، سابق ٹی وی اینکر سمیت 3 افراد جاں‌ بحق

کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں سابق ٹی وی اینکر یما سیا وش جاں بحق ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکے کے نتیجے میں سابق ٹی وی اینکر یما سیا وش سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق دھماکے میں صحافی کی گاڑی کو نشانہ بنایا، صحافی کے ساتھ دیگر 2 افراد بھی دھماکے میں جاں بحق ہوگئے۔

افغان مفاہمتی کونسل کے چیئرمین عبداللہ عبداللہ نے صحافی کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں: کابل میں یونیورسٹی پر حملہ، 25 افراد ہلاک

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مسلح افراد نے یونیورسٹی پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

یونیورسٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ کتاب کی رونمائی کی تقریب میں ایران اور افغان کے اعلیٰ سفارتی حکام بھی موجود تھے۔ حملے کی اطلاع کے بعد ایمبولینسوں کو کابل یونیورسٹی میں داخل ہوتے دیکھا گیا ہے۔

یونیورسٹی میں حملہ عین اس وقت پیش آیا جب کابل یونیورسٹی میں ایک کتاب کی رونمائی کی تقریب جاری تھی اور اس اہم تقریب میں ایران اور افغانستان کے حکام شریک تھے۔

Comments

- Advertisement -