The news is by your side.

Advertisement

زلزلے سے جائیدادیں تباہ ہوئیں، عمران خان کو ہاؤسنگ اسکیم کی تجویز دی، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر

میرپور: آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم اور صدر تحریک انصاف بیرسٹر سلطان نے کہا ہے کہ زلزلے سے لوگوں کی جائیدادیں تباہ ہوئیں مگر متاثرہ افراد کے حوصلے بلند ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم وصدرپی ٹی آئی  آزادکشمیربیرسٹرسلطان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ زلزلےسےمتاثرہ افرادکےحوصلےبلند ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ زلزلےسےمیرپورمیں لوگوں کی جائیدادیں تباہ ہوئیں ، تباہ کاریوں سےمتعلق وزیر اعظم پاکستان کوآگاہ کیا اور عمران خان کوہاؤسنگ اسکیم کےتحت3ہزارگھروں کی تجویزدی۔

اُن کا کہنا تھا کہ متاثرین کیلئےصحت انصاف کارڈکی تجویزبھی حکومت کوبھیجی ہے، متاثرہ علاقوں کےسروےکیلئےجاپانی سفیرسےملاقات کروں گا۔

یاد رہے کہ گزشہ ماہ چوبیس ستمبرکوآنےوالے زلزلے میں سینتیس افرادلقمہ اجل بن گئےتھے۔ زلزلےسےسڑکیں،پل اورانفرااسٹرکچرتباہ ہوگیاتھا۔

فرانسیسی زلزلہ پیما ادارے کے مطابق زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز جہلم کے 5 کلومیٹر شمال میں تھا اور گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔

 میر پور آزاد کشمیر میں زلزلے کے بعد آنے والے آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے۔ دو روز قبل  تین اعشاریہ آٹھ شدت کےزلزلے سےمیرپوراوراطراف کے ایک بارپھرعلاقےلرزاٹھے تھے۔

 جڑی کس میں زلزلے سےمتاثرہونےوالی عمارت آفٹرشاکس کی تاب نہ لاسکی اور زمیں بوس ہوگئی۔پاک فوج،پولیس اور ریسکیوعملےنےملبےسےتین افرادکونکال لیا ۔زلزلہ پیمامرکزکےمطابق زلزلےکی گہرائی پندرہ کلومیٹراورمرکز جہلم سےبارہ کلومیٹرشمال مغرب میں تھا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں