تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

عبدالرزاق نے پی سی بی سے راہیں جدُا کر لیں

سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے علیحدگی اختیار کر لی۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر نے پی سی بی کے کوچنگ اسٹاف سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

عبدالرزاق ڈھائی سال تک پی سی بی کوچنگ اسٹاف کا حصہ رہے۔ سابق آل راؤنڈر نے ایک سال تک خیبرپختونخوا کی کوچنگ کی۔ گزشتہ سیزن میں عبدالرزاق کو سینٹرل پنجاب کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا تاہم عبدالرزاق تنقید کی زد میں تھے۔

پاکستان جونیئر لیگ سلیکشن کے معاملے پر عبدالرزاق کے خلاف کئی اعتراضات اٹھائے گئے۔ عبدالرزاق پاکستان جونیئر لیگ ٹیم حیدرآباد کے ہیڈ کوچ تھے۔

کرکٹ ویب سائٹ نے پی سی بی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ عبدالرزاق نے استعفیٰ دے دیا ہے اور ان کے استعفے کی تصدیق بھی ذرائع نے کی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ عبدالرزاق نے مختلف نجی چینلز سے مصروفیات کے باعث استعفیٰ دیا۔ پی سی بی کی میڈیا پالیسی کے مطابق بورڈ کا کوئی بھی ملازم میڈیا میں کام نہیں کر سکتا۔ عبدالرزاق میڈیا میں کام کرنے پر آمادہ تھے اس لیے استعفیٰ دے دیا۔

Comments

- Advertisement -