تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

نومنتخب امریکی صدر پر ہتکِ عزت کا مقدمہ درج

نیویارک: ریئلٹی شو ’اپرینٹس‘کی سابق اداکارہ نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کےخلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق ریئلٹی شو’اپرینٹس‘کی سابق اداکارہ سمر زیرووس نے نومنتخب امریکی صدر پرجنسی حملے کاالزام لگاتےہوئے ان کے خلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کیاہے۔

سمر زیرووس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کےخلاف مقدمے کا اعلان کیااور انہوں نے الزام عائد کیا کہ ٹرمپ نے قوم سے جھوٹ بولا۔

trump-lawsuit-1

نو منتخب امریکی صدر کے خلاف سمر زیرووس کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب وہ دو دن بعد پینتالیس ویں امریکی صدر کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھائے گیں۔

ریئلٹی شو ’اپرینٹس‘کی سابق اداکارہ کی وکیل گلوریا ایلرڈ کا کہناتھا کہ ان کی موکل کے الزامات جھوٹ پکڑنے والی مشین سے پاس ہو چکے ہیں۔

t1

یاد رہےکہ صدارتی انتخابات کی مہم کے آخری دنوں میں ٹرمپ کی ایک ٹیپ سامنے آنے کے بعد زیرووس کے علاوہ کئی اور عورتوں نے بھی ٹرمپ پر جنسی زیادتی کا الزام لگایا تھا۔

مزید پڑھیں:ٹرمپ کا الزامات لگانے والی خواتین کیخلاف قانونی کارروائی کا اعلان

دوسری جانب گزشتہ سال صدارتی مہم کے دوران امریکی ریاست ورجینیا میں حامیوں سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھاکہ الزامات لگانے والی خواتین جھوٹی اور میری مہم کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں۔الیکشن کے بعد اُن پر ہرجانے کا مقدمہ کروں گا۔

واضح رہےکہ 41 سالہ زیرووس نے کہا کہ ٹرمپ نے لاس اینجلس کے ایک ہوٹل میں نوکری کے بارے میں بات چیت کے دوران ان پر جنسی حملہ کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -