سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی اہلخانہ کے ہمراہ شبیر شریف کے مزار پر حاضری -
The news is by your side.

Advertisement

سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی اہلخانہ کے ہمراہ شبیر شریف کے مزار پر حاضری

لاہور: سلیمانکی کے محاذ پر جامِ شہادت نوش کرنے والے میجر شبیر شریف شہید نشانِ حیدر کی چھیالسویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی، اس موقع پر میانی صاحب قبرستان لاہور میں سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ان کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

تفصیلات کے مطابق 1971 کی پاک بھارت جنگ میں دشمن کو ناکوں چنے چبوانے والے میجر شبیر شریف کے یوم شہادت پر سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف نے ان کے مزار پر حاضری دی اورپھولوں کی چادر چڑھائی۔

گارڈ آف آنر میجر شبیر شریف کی بہن نے اپنے شہید بھائی کے مزار پر ان کے بیٹے تیمور شریف کے ہمراہ پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

اس موقع پر شہید کی بہن کا کہنا تھا کہ میجر شبیر شریف کا ملک کیلئے جذبہ مثالی تھا۔


مزید پڑھیں  : میجرشبیرشریف شہید کا 45واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے


بہن اور بیٹا قوم کا سر فخر سے بلند کرنے والے پاکستان کے جنگی ہیرو کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل فدا حسین ملک نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی طرف سے پھولوں کی چادر چڑھائی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں