تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

پاکستان سپر لیگ آئی پی ایل سے زیادہ پُراثر قرار

میلبرن: سابق آسٹریلوی کرکٹ بریڈ ہوگ نے پاکستان سپر لیگ کو انڈین پریمیئر لیگ کے مقابلے میں زیادہ پُر اثر قرار دے دیا۔

پی ایس ایل نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے، کامیاب عالمی لیگز کے افق پر پی ایس ایل چمکتا ستارہ بن گئی، دنیا بھر سے پاکستان سپرلیگ کو آئی پی ایل اور بگ بیش کی طرح بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

سابق آسٹریلوی کرکٹ بریڈ ہوگ نے پی ایس ایل کا آئی پی ایل سے موازنہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سپرلیگ نے زیادہ اثرات ڈالے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے دونوں لیگز کو 10 میں سے 9 نمبر دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سپر لیگ اس لیے زیادہ پرُ اثر ہے کیونکہ پی ایس ایل سے پاکستان میں کرکٹ کی واپسی ہوئی ہے۔

آسٹریلوی کرکٹر نے کہا کہ انڈین پریمیئر لیگ کو دنیا بھر میں دیکھنے والوں کی تعداد زیادہ ہے اور اسے دلچسپی کے ساتھ دیکھا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپرلیگ سیزن فائیو کامیابی سے تمام مراحل طے کرتے ہوئے اختتام کی جانب گامزن ہے، ایونٹ کے دونوں سیمی فائنلز کل کھیلے جائیں گے اور فائنل 18 مارچ کو لاہور میں ہوگا۔

Comments

- Advertisement -