ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

’’ کیا گارنٹی ہے کھلاڑیوں پر جرمانے آئندہ پاکستان ٹیم کو جتوائیں گے؟‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

(6 مارچ 2026): آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی پر پاکستان کھلاڑیوں پر جرمانے عائد کرنے کے فیصلے پر سابق آسٹریلوی کرکٹر کا ردعمل آ گیا۔

پاکستانی نژاد سابق کینگرو کرکٹر عثمان خواجہ نے پاکستانی کھلاڑیوں پر ٹی 20 ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی پر جرمانے عائد کیے جانے کی خبروں پر تعجب کا اظہار کیا ہے۔

عثمان خواجہ نے کہا کہ پی سی بی کے اس فیصلے پر ہنسی آ رہی ہے۔ معلوم نہیں یہ کس نے اور کیا سوچ کر فیصلہ کیا ہے۔ گرین شرٹس کو ہارنے پر جرمانہ ہوا ہے، تو سوال اٹھتا ہے کہ کیا وہ جان بوجھ کر ہارے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جرمانے عائد کرنے سے اس بات کی کیا گارنٹی ہے کہ پاکستان ٹیم آئندہ جیتے گی۔ پاکستان کرکٹ میں فیصلے ہمیشہ حیران کرتے ہیں۔

پاکستانی نژاد سابق کرکٹر نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں پر پہلے ہی پورے ملک کی امیدوں کا پریشر ہوتا ہے۔ ان پر جرمانے عائد کر کے مزید پریشر ڈالا گیا ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی: قومی کھلاڑیوں پر 50، 50 لاکھ جرمانہ عائد

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں