The news is by your side.

Advertisement

سابق بنگلہ دیشی اوپنر نے خودکشی کرلی

ڈھاکا: بنگلہ دیش کے سابق انڈر 19 کرکٹر محمد شجیب نے خودکشی کرلی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کے سابق انڈر 19 کرکٹر محمد شجیب نے خودکشی کرلی، 21 سالہ شجیب بنگلہ دیش کی انڈر 19 ٹیم کا حصہ بھی رہ چکے تھے۔

محمد شجیب نے 2018 میں شنیپور کور کی طرف سے ڈومیسٹک کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا اور تین اننگز میں 9، صفر اور ناٹ آؤٹ ایک رن بنایا تھا۔

رپورٹ کے مطابق سابق اوپنر اسٹینڈ بائی کھلاڑی کے طور پر نیوزی لینڈ بھی گئے تھے، مگر انہیں پلیئنگ الیون میں شامل نہیں کیا گیا تھا، وہ بنگلہ دیش کی انڈر 19 ایشیا کپ ٹیم کا حصہ بھی رہ چکے تھے۔

ڈائریکٹر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ خالد محمود کا کہنا ہے کہ شجیب اچھے کرکٹر تھے مجھے ان کی موت کا یقین نہیں آرہا، وہ اکیڈمی میں کافی محنت کرتے تھے۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ گیم ڈیولپمنٹ منیجر ابو انعام محمد نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ شجیب نے یہ انتہائی قدم ٹیم سے باہر رہنے کے سبب اٹھایا ہو۔

انہوں نے کہا کہ وہ ایشیا کپ انڈر 19 ٹیم کا حصہ تھے، مجھے یقین تھا کہ وہ ٹیم میں منتخب ہوکر اچھی کارکردگی دکھاتے، شجیب کی موت پر ٹیم گہرے صدمے سے دوچار ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں