تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

’بھاگنے والا نہیں لڑنے والا ہوں‘ وقار یونس نے استعفیٰ دینے کی وجہ بتادی

کراچی: قومی ٹیم کے سابق بولنگ کوچ وقار یونس نے عہدے سے دستبردار ہونے کی وجہ بتادی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’الیونتھ آور‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق بولنگ کوچ وقار یونس نے کہا کہ سب کو میرے کردار کا معلوم ہے، میں بھاگنے والا نہیں لڑنے والا ہوں، استعفیٰ دینے کی دو سے تین وجوہات ہیں۔

مصباح نے استعفیٰ دیا، میرے پاس عہدہ رکھنے کا کوئی جواز نہیں تھا

وقار یونس نے کہا کہ مصباح الحق نے استعفیٰ دیا تو میرے پاس عہدہ رکھنے کا کوئی جواز نہیں تھا، کورونا کی وجہ سے بھی مشکلات تھیں، استعفے کی وجوہات میں یہ بھی شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ صرف ہم ایک دو نہیں تقریباً پورا بورڈ ہی تبدیل ہوگیا ہے، جب بھی کوئی نئی ٹیم آتی ہے تو اپنے لوگوں کو لے کر آتی ہے، کرکٹ میں وسیع تجربہ ہے اس لیے چیزوں کا پہلا ہی پتہ چل جاتا ہے، اندازہ ہوگیا تھا کہ اب چلے جانا چاہیے۔

سابق بولنگ کوچ نے کہا کہ بورڈ میں نئے لوگوں کو آنا چاہیے، نئے لوگوں کو موقع ملنا چایے، نئے لوگ آتے ہیں تو تبدیلیاں لاتے ہیں۔

ٹیم سلیکشن میں میرا کبھی بھی کردار نہیں رہا

ایک سوال کے جواب میں وقار یونس نے کہا کہ ٹیم سلیکشن میں میرا کبھی بھی کردار نہیں رہا، بولنگ کوچ کی حیثیت سے کام کررہا تھا بولنگ سائیڈ دیکھ رہا تھا، مصباح الحق کی ٹیم سلیکشن میں کیا رائے تھی مجھے اندازہ نہیں تھا۔

وقار یونس نے کہا کہ چیئرمین بورڈ کی حیثیت سے رمیز راجہ کو کرکٹ کا اندازہ ہے، وہ کرکٹ سے منسلک رہے ہیں کرکٹ پر زیادہ توجہ دیں گے، ماضی میں چیئرمین بورڈ بطور سابق کھلاڑی نہیں آئے۔

سرفراز کو کپتانی سے ہٹانے میں میرا کوئی لینا دینا نہیں

سابق کوچ نے کہا کہ سرفراز کو کپتانی سے ہٹانے کے فیصلے میں میرا کوئی لینا دینا نہیں تھا، رضوان نے اچھا پرفارم کیا اس لیے سرفراز کو موقع نہیں مل سکا۔

وقار یونس نے کہا کہ کچھ کھلاڑیوں کے فٹنس مسائل ہیں لیکن سلیکشن پر بات نہیں کروں گا، عمر کے لحاظ سے بات کریں تو یہ کہنا غلط ہے کہ سارے نوجوان کھلاڑی ہیں، ٹیم میں ابھی بھی ایسے کھلاڑٰ ہیں جن کی عمر تیس سے زیادہ ہے، توقع ہے اور چاہتا ہوں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اچھا کھیلے اور کامیابی حاصل کرے۔

پی سی بی میں دوبارہ موقع ملے گا تو ضرور اپلائی کروں گا

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں نے مجھ پر تنقید کی جس کا سن کر بہت افسوس ہوا، میرٹ پر کوچنگ کے عہدے پر آتا ہوں تنقید کرنے والے خود کو دیکھیں، باہر بیٹھ کر تنقید کرنا نہیں بورڈ میں آکر معاملات دیکھنا بہادری ہے، پی سی بی میں دوبارہ موقع ملے گا تو ضرور اپلائی کروں گا۔

وسیم اکرم کو بورڈ میں آنا چاہیے

سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ وسیم اکرم کو بورڈ میں آنا چاہیے اور منیجر کے طور پر کام کرنا چاہیے، وسیم اکرم کو مشورہ بھی دیا تھا کہ روی شاستری کی طرح کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مائںڈ سیٹ ہی ایسا بن گیا ہے کہ باہر کا شخص ہی کوچنگ کرے گا، عاقب جاوید کو بھی کوچنگ کے لیے درخواست دینی چاہیے۔

محمدعامرسے پوچھوں گا انہیں شکایت کیا تھی

وقار یونس نے کہا کہ ہر کوئی مجھ پر تنقید کررہا ہے، محمد عامر کی سلیکشن میرا کام نہیں تھا، محمد عامر کی کارکردگی دیکھ لیں، سلیکٹر نے انہیں منتخب کیوں نہیں کیا ان سے سوال ہونا چاہیے، عامر سے پوچھا گا مجھ سے انہیں کیا شکایت تھی، انہوں نے جو کچھ بھی کہا کبھی ردعمل نہیں دیا۔

Comments

- Advertisement -