منگل, مارچ 17, 2026
اشتہار

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سعید احمد انتقال کر گئے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سعید احمد طویل علالت کے بعد لاہور میں انتقال کر گئے ان کی عمر 86 برس تھی۔

سعید احمد 1937 میں جالندھر میں پیدا ہوئے تھے اور قیام پاکستان کے بعد والدین کے ہمراہ پاکستان ہجرت کی تھی۔

انہوں نے 1958 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کیا اور 1958 سے 1973 تک پاکستان کے لیے 41 ٹیسٹ میچز کھیلے۔

سابق کپتان نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 2991 رنز اسکور کیے جبکہ 22 وکٹیں حاصل کیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان سعید احمد انتقال کر گئے

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سعید احمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور لواحقین کے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں