اسلام آباد : سابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ وزارت ہاؤسنگ کے نادہندہ نکلے، وہ بطور سینیٹر منسٹرانکلیومیں ساڑھے5 سال سے رہائش پذیر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو اقتدار جاتے ہی پہلا نوٹس جاری ہوگیا ، انوارالحق کاکڑ وزارت ہاؤسنگ کےنادہندہ نکلے۔
وزارت ہاؤسنگ نے بتایا کہ انوارالحق کاکڑ کے ذمے 60 لاکھ کرایہ واجب الاداہے، وہ بطور سینیٹر منسٹرانکلیومیں ساڑھے5 سال سے رہائش پذیرہیں، انوارالحق کاکڑ نے رہائش گاہ کا ماہانہ کرایہ ادا نہ کیا۔
وزارت ہاؤسنگ اینڈورکس نے رقم کی ادائیگی کیلئے نوٹس جاری کردیا ہے، انوارالحق کاکڑ اب بھی منسٹرانکلیو کے بنگلا نمبر15میں رہائش پذیر ہیں۔
یاد رہے 2 مارچ کو نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ وزیر اعظم ہاؤس خالی کرنے کے بعد منسٹر انکلیو منتقل ہوئے تھے ، جہاں انہیں بنگلہ نمبر 15 الاٹ کیا گیا تھا۔
انوار الحق کاکڑ نے 14 اگست 2023 کو صدر مملکت عارف علوی سے نگراں وزیر اعظم کا حلف لیا تھا۔