سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم فائرنگ سے زخمی

سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم اسلام آباد میں اپنے گھر کے قریب گولی لگنے سے زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ ایف 11 پارک میں پیش آیا جہاں واک کے دوران ابصار عالم گولی لگنے سے زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابصارعالم کو پیٹ میں گولی لگی ہے انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور حالت خطرے سے باہر ہے۔پولیس کے مطابق حملہ آور پیدل تھے۔
Former chairman PEMRA and senior Journalist #AbsarAlam shot and injured by an unknown assailant during a walk in a public park in capital Islamabad pic.twitter.com/pbmJQ3tgcK
— Rana Jawad (@ranajawad) April 20, 2021
واقعے سے متعلق ابصار عالم کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ بتا رہے کہ نامعلوم افراد نے مجھے گولی ماری ہے، میں واک کررہا تھا تو کسی نے مجھے گولی ماری جو پیٹ میں لگی۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم پر فائرنگ کے واقعےکا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔
وزیر داخلہ نے آئی جی اسلام آباد کو فون کیا اور حملہ آور کی جلدگرفتاری کی ہدایت کی۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ ابصار عالم پر فائرنگ کرنیوالے قانون سے بچ نہیں سکیں گے۔