تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

خاران میں فائرنگ سے سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جاں بحق

بلوچستان کے ضلع خاران میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے بلوچستان ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی جاں بحق ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سابق چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی فائرنگ میں زخمی ہوئے تھے اور اسپتال منتقل کرنے کے دوران ہی چل بسے۔

ڈی آئی جی نذید کرد نے اپنے بیان میں بتایا کہ سابق چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی کوئٹہ منتقلی کے دوران جانبر نہ ہو سکے۔

اس متعلق اب تک مصدقہ تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق انہیں مسجد کے اندر نمازِ عشاء کی ادائیگی کے دوران فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔

محمد نور مسکانزئی 2014 سے 2018 تک بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس رہے جبکہ وفاقی شرعی عدالت میں بھی چیف جسٹس کے فرائض انجام دے چکے۔

مشیر داخلہ کا نوٹس

 

مشیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو نے محمد نور مسکانزئی پر حملے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ملزمان کی گرفتاری کے لیے اسپیشل ٹیم بنانے کا حکم دے دیا۔

Comments

- Advertisement -