تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

پاکستان حقانی نیٹ ورک سمیت دہشت گردوں کی حمایت نہیں کررہا،ڈیوڈ پیٹریاس

واشنگٹن : سی آئی اے کے سابق چیف ڈیوڈ پٹریاس کا کہنا ہے کہ پاکستان حقانی نیٹ ورک سمیت دہشت گردوں کی حمایت نہیں کررہا ، پاکستان کے ڈبل گیم یا دہشتگردوں کو سپورٹ کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

تفصیلات کے مطابق ریٹائرڈ امریکی جنرل اور سی آئی اے کے سابق سربراہ ڈیوڈ پیٹریاس پاکستان کی حمایت میں بول پڑے ،ڈیوڈ پیٹریاس کا کہنا ہے پاکستان حقانی نیٹ ورک سمیت دہشت گردوں کی حمایت نہیں کررہا اور اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ پاکستان ڈبل گیم کررہا ہے۔

پیٹریاس نے کہا کہ سی آئی اے سربراہ کی حیثیت سے پاکستان حکام کے رابطے میں رہا۔

اس سے قبل ڈیوڈ پیٹریاس نے 2016میں دیئے گئے انٹرویو میں پاک فوج کی تعریف کی تھی اور کہا تھا کہ پاک فوج نے2009میں دہشت گردی کیخلاف زبردست آپریشن کئے۔

خیال رہے کہ ٹرمپ کےالزامات سینٹ کام اورسی آئی اے سابق چیف2016 میں جھٹلا چکےہیں۔

یاد رہے کہ ڈیوڈ پیٹریاس 2011 میں سی آئی اے کے سربراہ بنے تھے، اس سے قبل وہ عراق اور افغانستان میں امریکی افواج کی قیادت کرتے رہے تھے۔

اد رہے کہ 2 روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا نے گزشتہ15سال میں33ارب ڈالرز پاکستان کو دے کر بے وقوفی کی، پاکستان امریکہ کو ہمیشہ دھوکہ دیتا آیا ہے، پاکستان نے امداد کے بدلے امریکہ کو بے وقوف بنانے کے بجائے کچھ نہیں کیا۔


مزید پڑھیں : ہم نے امداد دی، پاکستان نے دھوکا دیا، اب ایسا نہیں ہوگا: امریکی صدر


امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان ان دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرتا ہے جنہیں ہم افغانستان میں تلاش کررہے ہیں، امداد وصول کرنے کے باوجود پاکستان نے امریکا سے جھوٹ بولا لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -