اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف کی والدہ انتقال کرگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف کی والدہ لاہور میں انتقال کرگئیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف کی والدہ طویل علالت کے بعد لاہور میں انتقال کرگئیں۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف نے کہا کہ والدہ 5 ہفتے سے شدید علیل تھیں، وہ بیماری کے دوران انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رہیں۔

واضح رہے کہ محمد یوسف نے پاکستان کی جانب سے 90 ٹیسٹ، 288 ایک روزہ اور تین ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں۔

محمد یوسف نے ٹیسٹ کرکٹ میں 7530، ایک روزہ کرکٹ میں 9720 اور ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں 50 رنز اسکور کیے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں