اتوار, اگست 9, 2026
اشتہار

پاکستان کا اگلا ٹی 20 کپتان کون ہوگا؟ سابق کرکٹر نے پیشگوئی کردی

اشتہار

حیرت انگیز

سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے پیشگوئی کی ہے کہ پاکستان کا اگلا ٹی 20 کپتان بی بابر اعظم ہی ہوگا۔

یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے دعویٰ کیا کہ ون ڈے ورلڈ کپ میں بھی شاید آپ کو بابر اعظم ہی کپتان نظر آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مائیک ہیسن کے عہدے کی مدت آئندہ سال ختم ہوجائے گی، کیا عہدے کی مدت بڑھے گی یا نہیں لیکن مائیک کی سوچ بابر اعظم کی حمایت میں نہیں ہے۔

باسط علی نے کہا کہ اب مزہ آئے گا جو بابر اعظم کی قیادت قبول کی ہے، یہ وہ چیز ہے جو لوگ بولتے نہیں ہیں لیکن ہمیں جو سمجھ آتا ہے کہہ دیتے ہیں۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ دیکھتے ہیں کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بابر کی کارکردگی کیسی ہوتی ہے، اس کی فارم تو اچھی ہے، پی ایس ایل میں اچھا کھیلا، بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ آنے والے دن بابر کے بطور کپتان کے ہیں، مائیک ہیسن جو باتیں کررہا تھا کہ بابر اس طرح نہیں کھیل رہا جس طرح ہمیں پلیئر چاہئیں، اس وقت کوئی بھی ایسا کھلاڑی نہیں ہے جیسا ہیڈ کوچ کو چاہیے۔

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 10 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں