تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

ٹرمپ کی حکمت عملی ملک کو کمزور کر رہی ہے، سابق نائب امریکی وزیرخارجہ

واشنگٹن : سابق نائب امریکی وزیرخارجہ ٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ اس وقت امریکا کو متعدد بین الاقوامی چیلنجز کاسامنا ہے، ٹرمپ کی حکمت عملی ملک کو کمزور کر رہی ہے۔

یہ بات انہوں نے ہڈسن انسٹی ٹیوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ٹونی بلنکن جو صدارتی امیدوارجوبائیڈن کے خارجہ پالیسی ایڈوائز بھی ہیں نے کہا کہ اس وقت امریکا کو متعدد بین الاقوامی چیلنجز کاسامنا ہے۔

صدر ٹرمپ کی حکمت عملی امریکا کو کمزور کر رہی ہے۔ سابق نائب امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ صدرٹرمپ ملکی جمہوریت پرحملے کرنے میں مصروف ہیں۔

ٹونی بلنکن نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے جوبائیڈن کی پالیسی واضح کردی۔ انہوں نے کہا کہ جوبائیڈن اگر آندہ انتخابات کے بعد اقتدار میں آئے تو بھارت کےحوالے سے ہماری پالیسی واضح ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کشمیرمیں جدوجہدِ آزادی پر کریک ڈاؤن پر شدید تشویش ہے، کشمیر میں آزادی اظہار کی صورتحال بھی قابل تشویش ہے، ہمیں بھارت کے متنازعہ شہریت بل پر بھی شدید تحفظات ہیں۔

Comments

- Advertisement -