پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

‘ ن لیگ پی ٹی آئی امیدواروں کو بلیک میل کر رہی ہے ‘

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی آئی رہنما قاسم سوری نے الزام عائد کیا ہے کہ ن لیگ پنجاب کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی امیدواروں کو بلیک میل کر رہی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں موجودہ حکومت پر کڑی تنقید کی ہے۔

قاسم خان سوری نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ آج کل امپورٹڈ حکومت اپنے چند آخری کارڈز استعمال کر رہی ہے، ن لیگ کی جانب سے پی ٹی آئی امیدواروں کو بلیک میل کیا جارہا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا اپنے ٹوئٹ میں مزید کہنا تھا کہ ان دنوں ن لیگ کا ڈیپ فیک ویڈیوز بنانے اور بلیک میلنگ کا دھندہ اپنےعروج پر ہے۔

 

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں